پیر,  13 مئی 2024ء
وزیراعظم گیس کی قیمت میں اضافے پر برہم، اوگرا کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا فیصلہ

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)گیس کی قیمت میں حالیہ اضافے پر وزیراعظم نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اوگرا اور گیس کمپنیوں کی کارکردگی کاجائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نے وزارت توانائی کو ایک سے 3 ماہ میں 16 ٹاسک مکمل کرنے کے احکامات جاری کردیئے، ایک ماہ میں گیس کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ کا فرانزک آڈٹ کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

مزید پڑھیں: گیس کی قیمت میں اضافے پر وزیرِ اعظم برہم، وزارتِ توانائی کوبڑے احکامات جاری کر دئیے

وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ تین ماہ میں گیس انفراسٹرکچر، گیس چوری اور ناقص کارکردگی کی رپورٹ پیش کی جائے ، ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے کی مانیٹرنگ کیلئے فوری طور پر بین الوزارتی کمیشن قائم کیا جائے ،ایک ماہ میں سرپلس بجلی کو کھپانے کیلئے نئے انڈسٹریل زون تیار کرنے کا پلان پیش کرنے کی بھی ہدایت کی ہے ،وزیراعظم نے حکم دیا کہ دو ہفتوں میں پاور اور پٹرولیم ڈویژن کو گردشی قرضہ کا حل تیار کیا جائے ، دو ہفتوں میں گیس انفراسٹریکچر، گیس چوری اور ناقص کارکردگی کی رپورٹ پیش کی جائے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News