پیر,  13 مئی 2024ء
میں نے باجو اور فیض حمیدکوکبھی آئین وقانون توڑتے نہیں دیکھا،شاہدخاقان عباسی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے کہاہےکہ میں نے سابق آرمی چیف جنرل (ر)قمرجاوید باجو اورسابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل(ر) فیض حمیدکوکبھی آئین وقانون توڑتے نہیں دیکھا،حقائق عوام کے سامنے لانے کے لیے ٹرتھ کمیشن بنایا جائے ۔

نجی ٹی وی کو انٹرومیں انہوں نے کہاکہ ٹرتھ کمیشن کے ذریعے سامنے لایاجائے کہ ملک میں کیاہوتا رہا ہر آدمی جس معاملے کو جانتا ہے،اس پر بیان ریکارڈ کرائے۔

انہوں نے کہاکہ ہر کوئی احتساب کی بات کرتاہے مگر احتساب کسی کا نہیں ہوتا،انہوں نے کہاکہ جن لوگوں کو کابینہ میں لایاگیاہے وہ کام کریں، اگریہ لوگ کام نہ کریں تو ان کونکال باہر کیاجائے،ایک اورٹی وی انٹرویومیں شاہدخاقان عباسی نے کہاکہ پارٹی کی سوچ اور فکرسے متعلق مشاورت جاری ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ نئی سوچ اور نئی پارٹی کی ضرورت ہے، دوماہ کے اندرنئی پارٹی سامنے آجائے گی۔

شاہدخاقان نے کہاکہ موجودہ حکومت خوداپنے مینڈیٹ سے خائف اور دکھی نظرآرہی ہے،اپوزیشن کی سوچ ہے کہ الیکشن چوری ہوئے،ہمیں حکومت میں ہوناچاہئے تھا،حکومت میں شرمندگی کا عنصر بھی ہے یہ بڑی عجیب بات ہے۔

مزید پڑھیں: عمران خان کے خلاف سائفر کیس میں منگل تک اچھی خبر ملے گی، شیر افضل مروت

ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ راناثنااللہ سمجھ دارشخص ہیں،ناپ تول کر بات کرتے ہیں، راناثنااللہ یقیناً سیاسی وجود کی بات کررہے ہوں گے ،بات آگےجانی چاہئے

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News