منگل,  14 مئی 2024ء
پنجاب کی جیلوں سے 28 قیدی رہا ، 2367 کی سزائوں میں تین ماہ کی کمی

لاہور(روشن پاکستان نیوز) صدر مملکت آصف زرداری اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے اعلان کے بعد پنجاب کی جیلوں سے 28 قیدی رہا جبکہ 2367 کی سزاؤں میں کمی کر دی گئی۔

صدر اور وزیر اعلیٰ پنجاب نے ماہ رمضان المبارک، یوم پاکستان اور عیدالفطر کی مناسبت سے قیدیوں کی سزا میں 90، 90 یوم کمی کا اعلان کیا۔

سزا میں کمی کا اطلاق زنا، دہشتگردی، ڈکیتی، اغوا، جاسوسی، بغاوت اور ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث قیدیوں کے سوائے دیگر جرائم کے قیدیوں پر ہوا۔

ایسے مرد قیدی جن کی عمر 65 سال یا اس سے زائد ہے اور اپنی سزا کا 1/3 حصہ کاٹ چکے ہیں اور ایسی خواتین جن کی عمر 60 سال یا اس سے زائد ہے اور اپنی سزا کا 1/3 حصہ کاٹ چکی ہیں اور ایسی خواتین قیدی جن کے ہمراہ بچے بھی موجود ہیں، انکو سزاؤں میں چھوٹ ملی ہے۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم شہباز شریف سے ن لیگی رہنما جعفر خان مندوخیل کی ملاقات ،اہم معاملات زیر بحث

اس کے علاوہ نو عمر قیدی جن کی عمر 18 سال سے کم ہے اور اپنی سزا کا 1/3 حصہ کاٹ چکے ہیں ان پر بھی اس سزا میں کمی کا اطلاق ہوا، مالی غبن اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے قیدیوں کی سزا میں کمی نہیں کی گئی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News