اتوار,  24 نومبر 2024ء
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت دینے سے انکار

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف کو اسلام آباد میں 30 مارچ کو جلسہ کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب پی ٹی آئی رہنما عامر مغل کی درخواست مسترد کردی گئی، ضلعی انتظامیہ نے واضح کر دیا ہے کہ امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر ڈی چوک سمیت کسی بھی جگہ احتجاج کی جازت نہیں دی جا سکتی۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست پر ڈی سی اسلام آباد کو فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر درخواست مسترد کی۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کی ایک اور وکٹ گر گئی، دوبارہ گنتی میں ن لیگی امیدوار کامیاب،نوٹیفیکیشن جاری

یاد رہے کہ پی ٹی آئی اسلام آباد کے صدر عامر مسعود مغل نے 30 مارچ کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔

مزید خبریں