منگل,  10  ستمبر 2024ء
توشہ خانہ کیس میں گواہ کا بیان قلمبند سماعت کل تک ملتوی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)احتساب عدالت نے توشہ خانہ کیس میں گواہ عبداللہ کا بیان قلمبند کر لیا، کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی گئی۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت کی جس میں بانی پی ٹی آئی اوربشری بی بی کے علاوہ ان کے وکیل وکیل لطیف کھوسہ اور ڈپٹی پراسیکیوٹرنیب مظفرعباسی بھی ٹیم کےہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

دورانِ سماعت گواہ عبداللہ کا بیان قلمبند کیا گیا۔

تاہم عدالتی کارروائی کے دوران وکیل ملزم لطیف کھوسہ نے عدالت سے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی، عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 20 جنوری تک ملتوی کردی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News