اتوار,  28 اپریل 2024ء
آئیں سب مل کر پاکستان کے لیے جدوجہد کریں، صدر اور وزیراعظم کا یوم پاکستان پر پیغام

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہبازشریف نے پوری قوم کو یوم پاکستان کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئیں سب مل کر پاکستان کے لیے جدوجہد کریں۔

آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج کے دن قرارداد پاکستان منظور ہوئی، تئیس مارچ انیس سو چالیس کو ایک عظیم قوم اور آزاد وطن کی بنیاد رکھی گئی۔

انھوں نے کہا کہ آزادی سے لے کر اب تک کے سفر میں ہم نے مختلف شعبوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں، افواج، سول انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے غیرمتزلزل عزم کے ساتھ سلامتی اور خودمختاری کو یقینی بنایا۔

مزیدپڑھیں:اڈیالہ جیل سپرنٹنڈنٹ نےعمران خان کی ان کے وکلا سے آن لائن ملاقات کرانے سے انکار کر دیا

ان کا کہنا تھا کہ قوم سے ملک کی تعمیر کے عمل میں حصہ لینے کی اپیل کرتا ہوں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ تئیس مارچ ہماری تاریخ کا ایک اہم دن ہے، بزرگوں کی جدوجہد کے باعث علیحدہ وطن کا قیام ممکن ہوا۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان کو درپیش سنگین مسائل سے پوری طرح آگاہ ہیں، امید ہے ملک میں مہنگائی کی موجودہ لہر پر قابو پا لیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملکی معاشی بحالی اور خوشحالی کے لیے پُرعزم ہیں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News