پیر,  16  ستمبر 2024ء
عمران خان کی وکلاء سے ملاقات نہ کرانے پر سپرنٹنڈنٹ جیل سے جواب طلب

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی وکلاء سے ملاقات نہ کرانے پر سپرنٹنڈنٹ جیل سے جواب طلب کرلیا۔
جسٹس ارباب محمد طاہر نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر تحریری آرڈر جاری کر دیا۔


تحریری حکم نامے میں سپرنٹنڈنٹ جیل سے جواب طلب کیا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کی وکلاء سے طے شدہ ملاقات کیوں نہیں کرائی گئی؟ سپرنٹنڈنٹ جیل رپورٹ جمع کروا کر عدالت کو مطمئن کریں کہ ڈائریکشن کی پابندی کیوں نہیں کی؟


عدالت نے رپورٹ طلب کرلی جس میں پوچھا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کتنے مقدمات میں اڈیالہ جیل میں قید ہیں؟
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی کہ اڈیالہ جیل میں اسلام آباد کے دیگر کتنے قیدی ہیں۔

مزید پڑھیں: آئی ایم ایف پروگرام سے مہنگائی کا طوفان لے کر آنیوالا ہے،بانی پی ٹی آئی عمران خان نے خبر دار کر دیا

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News