جمعه,  05 جولائی 2024ء
حماد اظہر نے تحریک انصاف کے تنظیمی عہدے سے استعفیٰ دے دیا

 لاہور (روشن پاکستان نیوز) تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے پارٹی کے تنظیمی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

نجی ٹی وی کےمطابق حماد اظہر نے استعفیٰ پارٹی قیادت کو بھجوا دیا۔ان کا کہنا تھا کہ  بہت سوچ بچار کے بعد تحریک انصاف پنجاب کی صدارت اور جنرل سیکرٹری کے عہدے سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا ،  میں سمجھتا ہوں کہ اس وقت پارٹی کی پنجاب میں مؤثر قیادت کے لئے گراؤنڈ میں موجود ہونا اور بانی پی ٹی آئی تک براہ راست رسائی ضروری ہے، بطور کارکن کام کرتا رہوں گا۔

مزید پڑھیں: یورپی سفیر کی وزیرتجارت جام کمال سے ملاقات،جی ایس پی پلس پرتبادلہ خیال

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News