اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)بانی پی ٹی آئی سےوزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپورکی ملاقات کی کہانی منظرعام پرآگئی۔نجی ٹی وی کےمطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپورکےپےدرپےیوٹرن کاسلسلہ جاری ہے۔وزیراعظم شہبازشریف سےملاقات سےپہلےاوربعدمیں علی امین گنڈاپورکےموقف میں تضادآگیا،عمران خان سےملاقات کےبعدوزیراعلیٰ خیبرپختونخواکےلہجےکی گھن گرج ایک بارپھربحال ہوگیا۔ بانی تحریک انصاف نےوزیراعلیٰ خبیرپختونخواکی وزیراعظم شہبازشریف سےملاقات پرناراضگی کااظہارکیا۔
مزید پڑھیں: عدالت نے 10 سال بعد سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کےعمران خان کے خلاف ہتک عزت کیس کا فیصلہ سنا دیا
رپورٹ کےمطابق عمران خان نےکہاکہ انتخابات میں دھاندلی کاموقف کسی صورت ترک نہیں ہوناچاہیے،مبینہ مینڈیٹ چوری کےخلاف احتجاج میں تیزی لائی جائے، رمضان کے بعد دھاندلی کیخلاف ملک گیر تحریک شروع کی جائے، بانی چیئرمین نے وزیر اعظم کے ساتھ تصویر بنوانے پر علی امین کی سرزنش کی۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی مین گنڈاپورنےبانی چیئرمین کو وزیر اعظم سے ملاقات کے مقصد سےآگاہ کیا، صوبہ کی معاشی صورتحال اور وفاق کے ذمہ بقایاجات سے متعلق آگاہ کیا۔











