کراچی(روشن پاکستان نیوز) ایف آئی اے نےکتنےافسران کو بلیک لسٹ کر دیا؟ تعداد جان کر آپ حیران رہ جائیں ۔ ان افسران و اہلکاروں پر امیگریشن کے علاوہ اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکلز میں بھی تعیناتی پر پابندی ہوگی۔خبر رساں ادارے “این این آئی ” کے مطابق لیبیا اور یونان کشتی حادثے کی رپورٹ کے بعد ایف آئی اے نے ملک بھر سے 87افسران واہلکار وں کو شعبہ امیگریشن میں تعیناتی کے حوالے سے بلیک لسٹ کر دیا ہے۔ امیگریشن کے علاوہ اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکلز میں بھی تعیناتی پر پابندی ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کی جاری احکامات میں کانسٹیبل سے لیکر اسسٹنٹ ڈائریکٹر سطح کے اہلکار و افسران کو بلیک لسٹ کیا گیا، بیلک لسٹ کئے گئے اہلکاروں پر امیگریشن کے علاوہ اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکلز میں بھی تعیناتی پر پابندی ہوگی۔ایف آئی اے احکامات میں شامل افسران اور اہلکاروں کو باقاعدہ انکوائری کے بعد بلیک لسٹ اور پابندی لسٹ میں شامل کیا گیا، بلیک لسٹ کے لئے جاری احکامات میں کراچی زون کے 13جبکہ ایف آئی اے سکھر کے 2 افسران شامل ہیں۔دیگر اہلکار و افسران کا تعلق گوجرانوالہ، پشاور، کوہاٹ، ملتان، اسلام آباد، لاہور، فیصل آباد اور بلوچستان سے ہے، مذکورہ اہلکاروں کو یونان میں کشتی حادثے کے حوالے سے تحقیقات میں ذمہ دار قرار دیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں: عام انتخابات میں ن لیگ کو واضح اکثریت کیوں نہیں ملی؟محمد زبیر کا بڑا انکشاف











