جمعرات,  11 جون 2026ء
سینیٹ انتخابات،کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کاعمل جاری

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) سینیٹ انتخابات کیلئےامیدواروں کےکاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کاعمل جاری ہے۔

تفصیلات کےمطابق پنجاب کی سینیٹ میں 12 نشستوں پر امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال آج شروع ہوگئی، مجموعی طور 28امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، ن لیگ،پیپلز پارٹی پی ٹی آئی کےحمایت یافتہ اور سنی اتحاد کونسل کےعلاوہ آزاد امیدواروں نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

مزید پڑھیں: سینیٹ الیکشن :خیبر پختونخوا کے امیدواروں کی فہرست جار ی

جنرل نشستوں پر 16 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع ہوئے، خواتین کی نشستوں پر 5 امیدوارواں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، ٹیکنوکریٹ کی 2 نشستوں پر 4 امیدوار میدان میں ایک اقلیتی نشست پر 3 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

مزید خبریں