منگل,  17 مارچ 2026ء
واٹس ایپ میں ایسے بہترین فیچر کی آمد جو اب تک اس سروس کا حصہ نہیں تھا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) واٹس ایپ میں ایک ایسے فیچر کا ااضافہ کیا جا رہا ہے جو اب تک اس مقبول میسجنگ پلیٹ فارم کا حصہ نہیں تھا۔

واٹس ایپ کی جانب سے ایسے افراد سے چیٹ کو آسان بنایا جار ہا ہے جو اس پلیٹ فارم کو استعمال نہیں کرتے۔

میٹا کے زیرملکیت میسجنگ پلیٹ فارم میں گیسٹ چیٹ نامی فیچر کا اضافہ کیا گیا ہے۔

WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ڈیوائسز میں کچھ بیٹا (beta) صارفین کے لیے یہ فیچر متعارف کرایا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ آپشن محدود صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے اور اس کی مدد سے واٹس ایپ کے اندر شیئر ایبل انوائیٹ لنک کو تیار کیا جاسکتا ہے۔

یہ آپشن انوائیٹ اے فرینڈ سیکشن یا آپ کی کانٹیکٹ لسٹ کے نیچے موجود ہوگا تاکہ گیسٹ چیٹ شروع کر سکیں۔

جب کسی فرد کو گیسٹ چیٹ لنک موصول ہوگا اور وہ اسے اپنے فون یا ڈیسک ٹاپ براؤزر پر اوپن کرے گا تو وہ عارضی بات چیت کا حصہ بن سکے گا۔

چیٹ کے اندر اس فرد کی پروفائل گیسٹ لیبل کی شکل میں ظاہر ہوگی تاکہ واضح ہوسکے کہ وہ رجسٹرڈ واٹس ایپ صارف نہیں۔

اب والدین 13 سال سے کم عمر بچوں کے واٹس ایپ اکاؤنٹس کو کنٹرول کرسکیں گے

واٹس ایپ کی جانب سے تمام چیٹ کو اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن تحفظ فراہم کیا جائے گا تو میسجز محفوظ رہیں گے۔

گیسٹ صارف کا چونکہ واٹس ایپ اکاؤنٹ نہیں ہوگا تو چیٹ جوائن کرنے پر اس کی شناخت کسی عام واٹس ایپ صارف کی طرح ممکن نہیں ہوسکے گی۔

اس کا مطلب یہ ہے کہ ہر وہ فرد جسے انوائیٹ لنک تک رسائی حاصل ہو، چیٹ کا حصہ بن سکتا ہے، تو آپ کو یہ لنکس احتیاط سے شیئر کرنا ہوں گے۔

گیسٹ صارفین کے لیے محدود فیچرز دستیاب ہوں گے، جیسے وہ گروپس کا حصہ نہیں بن سکتے، میڈیا فائلز جیسے فوٹوز، ویڈیوز، ڈاکومنٹس اور اسٹیکرز وغیرہ شیئر نہیں کرسکتے جبکہ وائس یا ویڈیو کال بھی ممکن نہیں۔

گیسٹ چیٹ کا مقصد عارضی رابطے میں مدد فراہم کرنا ہے اور 10 دن تک چیٹ نہ ہو تو لنک خودکار طور پر ایکسپائر ہو  جائے گا۔

یہ فیچر ابھی محدود صارفین کو دستیاب ہے تو یہ کہنا مشکل ہے کہ اسے کب تک تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جاسکتا ہے۔

مزید خبریں