پیر,  16 فروری 2026ء
اپنی رجسٹرڈ سمز کی تعداد کیسے معلوم کریں؟طریقہ کار جانیں
اپنی رجسٹرڈ سمز کی تعداد کیسے معلوم کریں؟ پی ٹی اے نے طریقہ بتا دیا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنے نام پر رجسٹرڈ سمز کی تعداد سے لازمی طور پر آگاہی حاصل کریں۔

پی ٹی اے کے مطابق بعض افراد کو یہ علم نہیں ہوتا کہ ان کے شناختی کارڈ پر کتنی سمز رجسٹرڈ ہیں۔ ابھی چیک کریں کہ آپ کے قومی شناختی کارڈ پر کتنی سمز رجسٹرڈ ہیں۔

پاکستانی سم سے متعلق ‏پی ٹی اے کا بیرون ملک پاکستانیوں کے لیے بڑی سہولت کا اعلان

پی ٹی اے نے کہا ہے کہ شہریوں کی سم ان کی شناخت ہے، یہ صرف ایک چِپ نہیں بلکہ ان کی ڈیجیٹل دنیا کی چابی ہے۔ جعلی یا چوری شدہ سم کسی کے ہاتھ لگ جائے تو شہری کا ڈیٹا، بینک اکاؤنٹ حتیٰ کہ واٹس ایپ بھی غیر محفوظ ہو سکتا ہے۔

پی ٹی اے نے طریقہ کار بتاتے ہوئے کہا کہ شہری اپنا شناختی کارڈ نمبر بغیر ڈیش کے 668 پر بھیجیں، اگر کوئی غیر متعلقہ سم نظر آئے تو فوراً بلاک کروائیں۔

مزید خبریں