اتوار,  01 فروری 2026ء
سورج زمین کو کیسے نگلے گا؟ ناسا نے حیرت انگیز تصاویر جاری کر دیں

واشنگٹن (روشن پاکستان نیوز): امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا نے ہمارے نظام شمسی کے متوقع خاتمے کا اشارہ کر دیا اور کئی تصاویر جاری کر دیں۔

امریکی خلائی اداراہ ناسا خلا سے متعلق آئے دن نئی تحقیقات کرتا اور اس کی رپورٹ جاری کرتا رہتا ہے۔ ناسا نے اب حال ہی میں ہمارے نظام شمسی ختم ہونے کا اشارہ کرتے ہوئے اس حوالے سے اہم تصاویر جاری کی ہیں۔

روس میں بیک وقت 2، چین میں 3، 5 اور 7سورج کیوں طلوع ہوئے؟ حقائق سامنے آگئے

برطانوی خبر رساں ادارے ڈیلی میل سمیت کئی غیر ملکی خبر رساں اداروں نے ناسا کی جاری کردہ نئی تصاویر سے متعلق رپورٹس شائع کی ہیں، جن میں بتایا گیا ہے کہ پانچ ارب سال بعد ہمارے نظام شمسی کا سورج دھماکے سے پھٹ جائے گا۔

ناسا کا کہنا ہے کہ سورج کے پھٹنے کے سورج کی جگہ گرد اور گیسز کا ایک خول ہوگا جو دیگر اجرام فلکی کو اپنے اندر کھینچنے کی طاقت رکھتا ہوگا۔

اس دھماکے کی زد میں ہماری زمین بھی آئے گی اور خلائی ادارے کے مطابق یہ تصاویر ہمارے سورج اور نظامِ شمسی کے ممکنہ انجام کا قریبی نظارہ دِکھاتی ہیں۔

مزید خبریں