هفته,  17 جنوری 2026ء
پی ٹی اے کا اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کیلئے اہم فیصلہ
پی ٹی اے کا اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کیلئے اہم فیصلہ

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے بیرون ملک پاکستانیوں کے لیے بڑی سہولت کا اعلان کر دیا۔

پی ٹی اے کے مطابق اب تارکین وطن اپنی موبائل فون سروس میں تسلسل برقرار رکھ سکیں گے اور بیرون ملک قیام کے دوران ان کی پاکستانی موبائل فون سم بلاک نہیں کی جائے گی۔

اس اقدام کا مقصد بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو سہولت فراہم کرنا ہے، بیرون ملک مقیم پاکستانی اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لیے متعلقہ موبائل کمپنی سے رجوع کر سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: پی ٹی اے نے موبائل صارفین کو خبردار کردیا

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کے ذریعے اوورسیز پاکستانیوں کو ضروری مواصلاتی سہولیات تک مسلسل رسائی حاصل رہے گی، جس سے ان کے لیے پاکستان سے رابطہ برقرار رکھنے میں آسانی ہو گی۔

مزید خبریں