اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) یہ افسانہ نہیں بلکہ حقیقت ہے کہ کرہ ارض یعنی ہماری زمین کا آج سے مریخ کے ساتھ رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق زمین کا آج سے مریخ کے ساتھ اپنا رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔ دنیا بھر کے سائنسدان ایک نایاب اور اہم خلائی مظہر کے مشاہدے کے لیے بھرپور تیاری کر کے بیٹھے ہوئے ہیں۔
آج زمین اور مریخ کے درمیان ریڈیو رابطہ چند دنوں کے لیے مکمل طور پر منقطع ہو جائے گا۔ یہ قدرتی عمل سولر کنجکشن کہلاتا ہے، جس میں سورج زمین اور مریخ کے عین درمیان آ جاتا ہے۔
ناسا کے مطابق 29 دسمبر 2025 کی رات یہ رابطہ منقطع ہو چکا ہے اور 9 جنوری 2026 تک مریخ پر موجود تمام روبوٹک مشنز کو کوئی نئی ہدایات نہیں بھیجی جائیں گی۔
مزید پڑھیں: سرکاری ملازمین پر سوشل میڈیا استعمال سے متعلق نئی پابندیاں نافذ
اس کی وجہ یہ ہے کہ سورج سے خارج ہونے والی انتہائی گرم اور برقی چارج شدہ گیسز، یعنی پلازما، ریڈیو سگنلز میں شدید خلل ڈال سکتی ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس دوران سگنلز میں معمولی سی خرابی بھی کسی کمانڈ کو بدل سکتی ہے، جس سے پورا سسٹم متاثر ہونے اور اربوں ڈالر مالیت کے خلائی مشنز کو نقصان پہنچنے کا خدشہ پیدا ہو جاتا ہے، اسی لیے تمام مشنز کو عارضی طور پر خودکار موڈ پر چھوڑ دیا جائے گا۔











