منگل,  09 دسمبر 2025ء
اوورسیز پاکستانیوں کیلئے خوشخبری، موبائل فون پر ٹیکس میں کمی پر غور

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے بیرون ملک سے موبائل فون لانے پر ٹیکس میں کمی پر غور کیا جا رہا ہے۔

بیرون ملک سے موبائل فون لانے والے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے خوشخبری ہے کہ ایف بی آر موبائل فونز پر ٹیکس میں کمی کے امکانات پر غور کر رہا ہے۔ جس سے اوورسیز پاکستانی سستے داموں موبائل فون خرید سکیں گے۔

قومی اسمبلی کی خزانہ کمیٹی کے اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے لیے پرانے یا کم قیمت استعمال شدہ فونز پر ڈیوٹی میں کمی کے امکانات زیر غور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مارچ تک موبائل فون ٹیکس میں کمی کی حتمی رپورٹ تیار ہو جائے گی۔

چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اجلاس کو بتایا کہ پاکستان میں صرف 6 فیصد موبائل فون درآمد ہوتے ہیں۔ جبکہ باقی 94 فیصد فون مقامی طور پر تیار کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مقامی فونز پر ٹیکس کی شرح صرف 5 سے 6 فیصد ہے۔ جبکہ درآمدی فونز پر زیادہ ٹیکس عائد کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی اے نے موبائل سم کے حوالے سے اہم فیصلہ کرلیا، صارفین کیلیے بڑی خبر

رکن کسٹمز شکیل شاہ نے کہا کہ موبائل فون کی مجموعی خریداری سے 82 ارب روپے ٹیکس حاصل ہوا۔ جبکہ درآمدی فونز سے صرف 18 ارب روپے ریونیو حاصل ہوا۔

مزید خبریں