هفته,  06 دسمبر 2025ء
میٹا نے فیس بک اور انسٹا گرام کیلئے مشترکہ سپورٹ ہب متعارف کرا دیا
میٹا نے فیس بک اور انسٹا گرام کیلئے مشترکہ سپورٹ ہب متعارف کرا دیا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) میٹا نے فیس بک اور انسٹا گرام کے لیے مشترکہ سپورٹ ہب متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔

کمپنی کی جانب سے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا کہ دونوں سوشل میڈیا نیٹ ورکس کے صارفین بہت جلد ایک ہی جگہ معاونت حاصل کرسکیں گے۔

اس مقصد کے لیے ایک نیا سپورٹ ہب متعارف کرایا جا رہا ہے۔

میٹا کی جانب سے اکثر کارآمد سیٹنگز اور تفصیلات کو متعدد فیچرز میں دبا دیا جاتا ہے، مگر اس نئی تبدیلی کا مقصد ایک مرکزی ہب کے ذریعے صارفین کو معاونت فراہم کرنا ہے۔

کمپنی نے بتایا کہ یہ نیا ہب اکاؤنٹ کو درپیش مسائل کو رپورٹ کرنے کا عمل آسان بنائے گا اور آپ جن سوالات کے جواب ڈھونڈ رہے ہوں گے، وہ زیادہ تیزی سے تلاش کرسکیں گے۔

یہ نیا ہب دنیا بھر میں فیس بک اور انسٹا گرام کے لیے صارفین کے لیے آئی او ایس اور اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں متعارف کرانے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔

میٹا نے ایک نئے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) سپورٹ اسسٹنٹ کو متعارف کرانے کا اعلان بھی کیا ہے جس کی پہلے فیس بک میں آزمائش کی جائے گی اور پھر میٹا کی دیگر ایپس کے لیے دستیاب ہوگا۔

کمپنی کی جانب سے اکاؤنٹ ریکوری کے عمل کو بھی آسان بنایا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: واٹس ایپ کا نیا فیچر، میٹا اے آئی سے پوچھیں، فوری جواب اور خلاصہ ممکن

ایسے صارفین جن کے اکاؤنٹ حادثاتی طور پر یا ہیک ہونے کی وجہ سے لاک ہو جاتے ہیں، وہ اب انہیں آسانی سے ریکور کرسکیں گے۔

میٹا نے بتایا کہ اکاؤنٹ ریکوری کے عمل کی رہنمائی زیادہ واضح اور سادہ ہوگی، جس کا انحصار صورتحال پر ہوگا۔

کمپنی کی جانب سے صارفین کو ایسے نکات بھی تجویز کیے جائیں گے جن سے وہ اکاؤنٹس کو زیادہ محفوظ بناسکیں گے۔

مزید خبریں