اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) ایپل کی جانب سے آئی فون 17 ای کے اجرا کی تیاریاں تیز ہو گئیں۔ یہ ماڈل پچھلے ای سیریز فونز کے مقابلے میں بہتر اور جدید خصوصیات کے ساتھ پیش کیا جائے گا۔
آئی فون 17 ای میں مزید پتلے بیزلز دیئے جائیں گے۔ جبکہ اس میں آئی فون 14 طرز کا او ایل ای ڈی پینل استعمال کیا جائے گا۔ جو موجودہ آئی فون 16 ای میں بھی موجود ہے۔
اس پینل کی بڑی تعداد چینی کمپنی بی او ای فراہم کرے گی۔ جبکہ سام سنگ ڈسپلے اور ایل جی ڈسپلے بھی پینلز کی سپلائی کا حصہ ہوں گی۔
ابتدائی رپورٹس میں کہا جارہا تھا کہ آئی فون 17 ای میں ڈائنامک آئی لینڈ شامل نہیں ہو گا۔ تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ نیا ماڈل ڈائنامک آئی لینڈ کے ساتھ ساتھ ایپل کی نئی اے 19 چپ کے ساتھ پیش کیا جا سکتا ہے۔
اس وقت دستیاب آئی فون 16 ای، آئی فون 13 اور آئی فون 14 جیسی نوچ اسکرین اور اے 18 چپ کے ساتھ فروخت ہو رہا ہے۔
مزید پڑھیں: موبائل فونزکی درآمدات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ
ماہرین کے مطابق پتلے بیزلز شامل کرنا ایپل کے لیے کم لاگت اور آسان حل ہے۔ جبکہ ڈائنامک آئی لینڈ شامل کرنے کے لیے سینسرز کی نئی ترتیب، نیا ٹرو ڈیپتھ سسٹم اور جدید ماسکنگ ڈیزائن کی ضرورت ہوتی ہے۔ جو کہ ایپل کی کم قیمت ای سیریز کی حکمت عملی سے مطابقت نہیں رکھتا۔
رپورٹ کے مطابق آئی فون 17 ای میں 6.1 انچ کا 60 ہرٹز او ایل ای ڈی ڈسپلے ہو گا۔ جو زیادہ روشن اور بہتر بصری تجربہ فراہم کرے گا۔
معروف تجزیہ کار منگ چی کو، مارک گورمن اور دی ایلیک کے مطابق یہ نیا ماڈل اگلے سال کے اوائل میں متعارف کرایا جائے گا۔











