جمعه,  05 دسمبر 2025ء
سمندر پار پاکستانیوں کے لیے ایک استعمال شدہ موبائل فون رعایتی ٹیکس پر لانے کی تجویز
سمندر پار پاکستانیوں کے لیے ایک استعمال شدہ موبائل فون رعایتی ٹیکس پر لانے کی تجویز

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) سمندر پار پاکستانیوں کے لیے سال میں ایک استعمال شدہ موبائل فون رعایتی ٹیکس پر لانے کی تجویز سامنے آئی ہے۔

اس حوالے سے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس نوید قمر کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں اس تجویز پر تفصیل سے غور کیا گیا۔

اجلاس کے دوران بتایا گیا کہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی موجود نہیں تھے، جس پر بعض اراکین نے تشویش کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں: ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس موبائل پر بم حملہ ، 3 اہلکار شہید

نوید قمر نے واضح کیا کہ چیئرمین ایف بی آر کی موجودگی کے بغیر اس معاملے پر کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا جا سکتا، کیونکہ ٹیکس سے متعلق تمام پالیسی اسی ادارے سے وابستہ ہے۔

اجلاس میں علی موسیٰ گیلانی نے مطالبہ کیا کہ سمندر پار پاکستانیوں کو کم از کم سال میں ایک موبائل اپنے اہلخانہ کو بطور تحفہ بھیجنے کی اجازت ملنی چاہیے، تاکہ وہ اضافی مالی بوجھ سے بچ سکیں اور اپنے خاندانوں کے ساتھ رابطے میں بھی آسانی رہے۔

مزید خبریں