منگل,  02 دسمبر 2025ء
اینڈرائیڈ فون میں سست انٹرنیٹ؟ رفتار تیز کرنے کے چند آسان اور مؤثر طریقے

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) ہم میں سے اکثر روزانہ اپنے اینڈرائیڈ فون پر ویب پیجز لوڈ کرنے، ویڈیوز چلانے یا ایپس اوپن کرنے کی کوشش کرتے ہیں، مگر کئی بار انٹرنیٹ اتنا سست ہو جاتا ہے کہ ہر چیز اٹک جاتی ہے۔

خوش قسمتی سے چند آسان ٹرکس سے فون کی انٹرنیٹ اسپیڈ کو بہتر بنایا جاسکتا ہے۔

1. ائیرپلین موڈ آن/آف کرکے انٹرنیٹ تیز کریں

اسمارٹ فونز مسلسل قریب ترین موبائل ٹاور سے بہترین سگنل حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں، مگر زیادہ حرکت یا کمزور سگنلز کی وجہ سے فون اکثر بہترین ٹاور سے صحیح طرح نہیں جڑ پاتا۔

حل:
چند سیکنڈ کے لیے ائیرپلین موڈ آن کریں، پھر دوبارہ آف کردیں۔اس طرح فون کا نیٹ ورک کنکشن ری سیٹ ہو جاتا ہے اور یہ دوبارہ مضبوط ترین ٹاور سے جڑ کر انٹرنیٹ اسپیڈ بہتر کردیتا ہے۔

مزید پڑھیں: موبائل فونزکی درآمدات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

2. Cache کلیئر کریں، انٹرنیٹ اور فون دونوں تیز چلیں گے

اینڈرائیڈ فون ویب سائٹس اور ایپس کے کچھ ڈیٹا کو cache کی صورت میں اپنے پاس محفوظ رکھتا ہے۔ ابتدا میں یہ فائلیں کارکردگی بہتر کرتی ہیں، مگر وقت کے ساتھ ان کی زیادتی فون کو سست اور انٹرنیٹ کو متاثر کرنے لگتی ہے۔

cache کلیئر کرنے کا طریقہ:

فون کی Settings میں جائیں
Apps کا انتخاب کریں
مطلوبہ ایپ کا App Info پیج کھولیں
Storage پر جائیں
Clear Cache پر کلک کریں

اس سے نہ صرف انٹرنیٹ رفتار بہتر ہوگی بلکہ فون کی مجموعی کارکردگی بھی تیز ہوجائے گی۔

مزید خبریں