اتوار,  26 اکتوبر 2025ء
یوٹیوب نے موسیقی کی صنعت کو 8 ارب ڈالر کی ادائیگیاں کر کے نیا ریکارڈ قائم کر دیا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) یوٹیوب نے جولائی 2024 سے جولائی 2025 کے دوران موسیقی کی صنعت کو 8 ارب ڈالر کی ادائیگیاں کی ہیں، جو کمپنی کے لیے ایک نیا ریکارڈ ہے۔

یوٹیوب کے مطابق یہ رقم اشتہارات اور سبسکرپشنز کے ذریعے حاصل ہونے والی آمدنی کا نتیجہ ہے، جو یوٹیوب کے دوہری ماڈل کی کامیابی کو ظاہر کرتی ہے۔

یوٹیوب کے گلوبل ہیڈ آف میوزک لیور کوہن نے اس کامیابی کو اشتہارات اور سبسکرپشنز کے دوہری انجن کی کامیابی قرار دیا، ان کے مطابق یہ اعداد و شمار اس بات کا ثبوت ہیں کہ یوٹیوب دنیا بھر کے فنکاروں، گانے لکھنے والوں اور پبلشرز کے لیے ایک طویل مدتی پلیٹ فارم فراہم کرنے کی جانب مسلسل ترقی کر رہا ہے۔

یوٹیوب کے مطابق دنیا بھر میں 125 ملین سے زائد میوزک اور پریمیم سبسکرائبرز ہیں، اور ہر ماہ 2 ارب سے زائد صارفین موسیقی ویڈیوز دیکھتے ہیں، اس کے علاوہ یوٹیوب 100 سے زائد ممالک میں دستیاب ہے اور 80  زبانوں کی حمایت کرتا ہے، جو اسے عالمی سطح پر ایک اہم پلیٹ فارم بناتا ہے۔

مزید پڑھیں: یوٹیوبر عمران ریاض کے وارنٹ گرفتاری جاری

ماہرین کے مطابق یوٹیوب کی یہ کامیابی اس کے اشتہارات اور سبسکرپشنز کے دوہری ماڈل کی موثر کارکردگی اور عالمی سطح پر توسیع کو ظاہر کرتی ہے، جس سے فنکاروں اور گانے لکھنے والوں کے لیے نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔

مزید خبریں