اتوار,  19 اکتوبر 2025ء
پاکستان نے پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ خلا میں روانہ کر دیا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان نے چین کے تعاون سے نیا باب رقم کرتے ہوئے پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ کامیابی سے لانچ کر دیا۔

ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ ایچ ایس ون چین سے خلا میں روانہ کر دیا گیا ہے اور سپارکو کے دفتر میں سیٹلائٹ کی روانگی کے مناظر دکھائے گئے۔

ترجمان اسپارکو کے مطابق ہائپراسپیکٹرل سیٹلائٹ  سیلاب، لینڈ سلائیڈز اور دیگرقدرتی آفات کی پیشگوئی میں مدد دے گا اور ماحولیاتی تبدیلیوں اور ارضیاتی خطرات کی بروقت نگرانی میں معاون ثابت ہو گا۔

ترجمان اسپارکو نے کہا کہ پاکستان کا یہ مشن قومی خلائی پالیسی اور وژن 2047 کا ایک اہم سنگِ میل ہے اور ایچ ایس ون انفراسٹرکچر میپنگ اور شہری منصوبہ بندی کے لیے نئی راہیں کھولے گا۔

ترجمان کے مطابق رواں سال خلا میں بھیجا جانے والا یہ پاکستان کا تیسرا سیٹلائٹ ہو گا، اس سے قبل ای او ون اور کے ایس ون سیٹلائٹس کامیابی سے خلا میں بھیجے جا چکےہیں اور دونوں سیٹلائٹس اس وقت خلا میں مکمل طور پر فعال ہیں۔

مزید پڑھیں: علی رضا علوی سے چینی وفد کی ملاقات، پاک چین ابلاغی اور سفارتی شراکت کا نیا دور شروع

ترجمان نے بتایا کہ پاکستان کا خلائی پروگرام جدید ٹیکنالوجی اور ایپلی کیشنز کے نئےدور میں داخل ہو رہا ہے۔ پاکستان کا ہائپر اسپیکٹرل مشن قومی خلائی پالیسی اور ویژن 2047 کا اہم سنگ میل ہے۔

مزید خبریں