اتوار,  31  اگست 2025ء
گوگل نے اپنے جی میل صارفین کو خبردار کر دیا

کیلیفورنیا(روشن پاکستان نیوز) گوگل نے اپنے جی میل صارفین کو خبردار کیا ہے کہ ہیکرز کا ایک خطرناک گروپ ایک بہت بڑے ڈیٹا بیس تک رسائی کے بعد اکاؤنٹ ہولڈرز کو ہدف بنا رہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق گوگل نے خبردار کیا ہے کہ یہ حملے سیلز فورس کے کلاؤڈ پلیٹ فارم میں دراندازی کے بعد کیے گئے۔ جس کے بعد گوگل سروسز کے صارفین مزید دراندازیوں کا آسان ہدف بن گئے ہیں۔

جی میل اور گوگل کلاؤڈ کی سروسز تقریباً ڈھائی ارب افراد استعمال کرتے ہیں۔ اور کمپنی نے صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کسی بھی مشتبہ سرگرمی کے حوالے سے چوکنا رہیں ۔اور اپنی سکیورٹی کو بہتر بنانے کے لیے مناسب اقدام کریں۔

واضح رہے کہ گوگل کے تھریٹ انٹیلی جنس گروپ نے پہلی بار حملوں کے حوالے سے جون میں خبردار کیا تھا۔ اور اگست میں گوگل نے اس بات کی تصدیق کی کہ پاسورڈز کے منکشف ہوجانے کی وجہ سے متعدد کامیاب دراندازیاں ہوئی ہیں۔

مزید پڑھیں: روس نے گوگل پر کروڑوں روپے کا جرمانہ عائد کر دیا

مزید خبریں