منگل,  19  اگست 2025ء
ملک کے مختلف شہروں میں پی ٹی سی ایل انٹرنیٹ سروس ڈاؤن

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) ملک کے مختلف شہروں میں پی ٹی سی ایل انٹرنیٹ سروس ڈاؤن ہوگئی۔

انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے سے صارفین کو شدید پریشانی کا سامنا ہے ،فیس بک ،ایکس ،دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر صارفین کی رسائی مشکل ہوگئی۔

انٹرنیٹ سروس کس وجہ سے ڈائون ہوئی ، پی ٹی سی ایل انتظامیہ کی جانب سے اب تک کوئی موقف سامنے نہیں آسکا۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد میں شاہراہوں کی صفائی کا کام شروع، موٹرویز کھل گئیں، انٹر نیٹ سروس بحال

مزید خبریں