اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں کنیکٹیویٹی کی فراہمی، مفت کالز اور نیٹ ورک کی بحالی کا عمل تیزی سے جاری ہے۔
پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ موبائل فون آپریٹروں کے تعاون سے سیلاب سے متاثرہ عوام کے شانہ بشانہ کھڑےہیں،سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مفت آن نیٹ وائس کالز فراہم کی جا رہی ہیں۔
اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ صارفین اپنے اہلخانہ اور ایمرجنسی سروسز سے رابطے میں رہ سکیں،اب تک 72 فیصد سے زائد متاثرہ ٹیلی کام سائٹس بحال کی جا چکی ہیں۔
دیگر متاثرہ ٹیلی کام سائٹس کی بحالی کیلئےہر ممکن اقدامات کررہے ہیں،پی ٹی اے متاثرہ علاقوں میں ٹیلی کام خدمات کی مسلسل نگرانی جاری رکھے گی۔
مزید پڑھیں: سوات میں سیلاب سے تباہی، اسکول پرنسپل کی حاضر دماغی نے 936 بچوں کی جانیں بچالیں