بدھ,  06  اگست 2025ء
غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ویب سائٹس اور ایپس بلاک، کابینہ ڈویژن

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) کابینہ ڈویژن نے کہا کہ جوا کھیلنے کی سرگرمیوں میں ملوث متعدد ویب سائٹس اور ایپس بلاک کردیئے ہیں۔

قومی اسمبلی اجلاس کے دوران کابینہ ڈویژن نے تحریری جواب میں کہا کہ  کہ شرط لگانے سے متعلق اب تک 184 ویب سائٹس اورایپس بلاک کی ہیں، جوا میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی پی ٹی اے کے دائرہ اختیار سے باہر ہے، غیر قانونی آن لائن مواد کو ختم اور بلاک کرنے کا پی ٹی اے کا اختیار محدود ہے۔

وزیرآئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ نے کہا کہ انٹرنیٹ کی رفتار بڑھانے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں، 6 سال کے دوران تقریباً 12 ہزار نئی سائٹس کی تنصیب کی گئی ہے، 2 جی نیٹ ورک کو 4 جی میں اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پرنٹ اینڈ الیکٹرانک جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی نئی کابینہ کی حلف برداری کی پُروقار تقریب

انہوں نے کہا کہ مستند انفراسٹرکچر شئیرنگ کو متعارف کرا دیا گیا ہے، نئی ٹیکنالوجی (5 جی) کیلئے اضافی سپیکٹرم کی دستیابی کو یقینی بنایا جا رہا ہے، آئندہ برسوں میں 5 سب میرین کا اضافہ کیا جائے گا۔

مزید خبریں