منگل,  05  اگست 2025ء
ٹک ٹاک معاہدہ ورنہ ایپ بند، کنٹرول بھی ہمارا ہو گا، امریکہ کی چین کو دھمکی

واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز) امریکی حکومت نے چین کو خبردار کردیا ہے کہ اگر ٹک ٹاک کی فروخت کے معاہدے کی منظوری نہ دی تو ایپ کو امریکا میں بند کردیا جائے گا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزیر تجارت نے کہا کہ اگر چین ٹک ٹاک ڈیل کی منظوری دیتا ہے تو یہ معاہدہ ہو جائے گا، لیکن اگر وہ رکاوٹ ڈالتے ہیں، تو ٹک ٹاک کو امریکا میں بند کردیا جائے گا اور یہ فیصلے بہت جلد ہونے والے ہیں۔

امریکی وزیر تجارت نے کہا کہ معاہدے کے تحت چین ٹک ٹاک کا ایک چھوٹا سا حصہ رکھ سکتا ہے مگر ٹیکنالوجی امریکیوں کی ہوگی، امریکا کو ٹک ٹاک کے اُس الگورتھم پر کنٹرول حاصل ہونا چاہیے جو سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو چلاتا ہے۔

مزید پڑھیں: ٹک ٹاک نے کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر پاکستانیوں کی کروڑوں ویڈیوز ہٹا دیں

ٹک ٹاک انتظامیہ کی جانب سے اس معاملے پر فوری طور پر کوئی ردِعمل سامنے نہیں آیا۔

مزید خبریں