هفته,  12 جولائی 2025ء
کیا موبائل فون کی بیٹری کو 100 فیصد چارج کرنا ٹھیک ہے؟

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) روزانہ موبائل فون کی بیٹری کو 100 فیصد تک چارج کرنے کے بارے میں ماہرین کی رائے ہے کہ اس سے بیٹری کی زندگی آہستہ آہستہ کم ہو جاتی ہے۔

پین اسٹیٹ یونیورسٹی کے الیکٹرو کیمیکل انجن سنٹر کے ڈائریکٹر چاؤ یانگ وانگ کا کہنا ہے کہ اگر آپ بیٹری کو 100 فیصد تک چارج کرتے ہیں تو وہ تیزی سے خراب ہو جاتی ہے۔

جبکہ نیو جرسی انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے ایک ایسوسی ایٹ پروفیسر دیباکر دتا کا ماننا ہے کہ موبائل فون کو مکمل چارج پر رکھنے سے بیٹری ہائی وولٹیج پر رہتی ہے جو کہ نقصان دہ ہے۔

چاؤ یانگ وانگ نے بتایا کہ 90 فیصد کے مقابلے میں مسلسل 100 فیصد چارج کرنے سے بیٹری کی زندگی 10 سے 15 فیصد کم ہو جاتی ہے۔

بیٹری کے مسائل پیدا ہونے سے پہلے زیادہ تر صارفین ممکنہ طور پر اپنے موبائل فون کو خراب اسکرین یا پرانے کیمرے کے معیار جیسی وجوہات کی بنا پر اپ گریڈ کرتے ہیں۔

اگرچہ 100 فیصد تک چارج کرنا ٹھیک نہیں لیکن یہ مکمل طور پر گریز کرنے کی چیز بھی نہیں ہے۔

چاؤ یانگ وانگ مشورہ دیتے ہیں کہ اگر آپ کو سفر کے دوران یا کسی اور وجہ سے اضافی بیٹری کی ضرورت ہے تو اسے 100 فیصد چارج کرنا ٹھیک ہے لیکن روزانہ اس طرح کرنا درست نہیں، روزمرہ کے استعمال کیلیے اسے 85 سے 90 فیصد تک چارج کریں۔

دیباکر دتا نے خبردار کیا ہے کہ اس کو باقاعدگی سے 0 فیصد تک نہ لے جائیں بلکہ 20 فیصد ہونے پر ہی اس کو چارج پر لگا دیں۔

مزید پڑھیں: کلاس روم میں طالبہ کے ڈانس کی ویڈیو وائرل، تعلیمی اداروں میں موبائل فون کے آزادانہ استعمال پر سوالات اٹھنے لگے

چاؤ یانگ وانگ کے مطابق زیادہ درجہ حرارت میں بیٹری کو 100 فیصد تک چارج کرنا نقصان دہ ہو سکتا ہے جبکہ فاسٹ چارجنگ حرارت پیدا کرتی ہے جو وقت کے ساتھ ساتھ بیٹری کی زندگی کم کرتی ہے۔

مزید خبریں