جمعرات,  24 اپریل 2025ء
ایپل اور میٹا پر تقریباً 80 کروڑ ڈالرز کا جرمانہ

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) معروف امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل اور میٹا پر کروڑوں ڈالرز کا جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دونوں کمپنیوں کو جرمانہ یورپی ریگولیٹر کی جانب سے عائد کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایپل پر ڈیولپرز کو اپنے ایپ اسٹور کے باہر صارفین کو سستے سودوں تک رسائی حاصل کرنے سے روکنے پر جرمانہ عائد کیا گیا۔

جب کہ میٹا پر ذاتی ڈیٹا کے استعمال سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی کرنے کے الزام پر جرمانہ عائد کیا گیا

مزید پڑھیں: بلوچستان سے کراچی کروڑوں مالیت کے موبائل فونز اور ڈیوائسز اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

اپیل اور میٹا پر ڈیجیٹل مارکیٹنگ ایکٹ کے تحت جرمانہ عائد کیا گیا۔ یورپی اینٹی ٹرسٹ کمشنر کا کہناہے کہ جرمانہ واضح پیغام ہے کہ قانون کی خلاف ورزی پر یورپی بلاک نے مضبوط لیکن متوازن اقدامات کیے ہیں۔

مزید خبریں