بدھ,  29 جنوری 2025ء
پاکستان میں سائبر حملوں کا خدشہ، نئی ایڈوائزری جاری

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان میں سائبر حملوں کے خدشے سے متعلق نئی ایڈوائزری جاری کر دی گئی۔

میڈیا کے مطابق نیشنل ٹیلی کام اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی سیکیورٹی بورڈ نے ایڈوائرزی میں کہا ہے کہ وی پی این اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس استعمال کرنے والے صارفین خبرداررہیں۔

صارفین کی ذاتی معلومات چرانے کیلئے ہیکرزنئے سائبر حملے کر سکتے ہیں اورایڈوائزری ویب برازر ایکسٹینشنز ہیک کے حوالے سے جاری کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ معروف بین الاقوامی سائبر سیکیورٹی کمپنی کیسپرسکی نے خبردار کیا تھا کہ دنیا میں بڑھتے ہوئے سائبر حملوں کے باعث پاکستان کو ڈیجیٹل ایکو سسٹم کو بھی شدید خطرات لا حق ہیں۔

مزید پڑھیں: شاداب خان نے خاتون ٹک ٹاکر شاہ تاج خان کے الزامات پر خاموشی توڑ دی

اسلام آباد میں ہونے والے سائبر انٹیلی جنس سمٹ میں کیسپرسکی کی جانب سے دنیا بھر خصوصاً پاکستان میں سائبر حملوں کی تعداد میں روزانہ کی بنیاد پر ہونے والے اضافے کے حوالے سے جائزہ پیش کیا گیا تھا۔

مزید خبریں