پیر,  13 جنوری 2025ء
سپارکو کا مقامی الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ ای اوون 17 جنوری کو لانچ کرنے کا اعلان

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) سپارکو نے مقامی الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ ای او ون 17 جنوری کو لانچ کرنے کا اعلان کر دیا۔

ترجمان سپارکو کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مقامی ای او ون سیٹلائٹ خلائی اختراع میں اہم قدم ہے، قومی ترقی کو آگے بڑھانے کے لئے سیٹلائٹ لانچ کے لئے تیار ہے۔

ترجمان کے مطابق ای او ون ڈیزاسٹر رسپانس، زراعت، شہری منصوبہ بندی میں مدد اور خوراک کی حفاظت اور پانی کے انتظام میں معاونت کرے گا۔

ای او ون سیٹلائٹ ملک بھر میں قدرتی وسائل کی نگرانی میں اضافہ کرے گا، مشن پاکستان کے خلائی پروگرام اور ٹیکنالوجیکل ایج کو مضبوط کرے گا۔

مزید پڑھیں: سابق کپتان محمد حفیظ پاکستان کرکٹ بورڈ پر برس پڑے

مزید خبریں