اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) وزارت آئی ٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں سوشل میڈیا سروسز متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
وزارت آئی ٹی کے مطابق واٹس ایپ، فیس بک،انسٹا گرام کی سروسز متاثر ہو سکتی ہیں،سب میرین کیبل میں خرابی کا اثر کم کرنے کیلئے اضافی بینڈوتھ شامل کی ہے جس سے انٹرنیٹ کی رفتار میں نمایاں بہتری آئی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ پیک آورز میں واٹس ایپ، فیس بک اور انسٹاگرام سلو ہو سکتا ہے۔
گزشتہ روز پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ملک میں انٹرنیٹ کی سست وری کی وجہ وی پی این کے استعمال کو قراردیا تھا۔
پی ٹی اے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ وی پی این نے ملک میں انٹرنیٹ کی مزید سست روی میں کردار ادا کیا، وی پی این ٹریفک کی وجہ سے بینڈ وڈتھ میں میں غیر ملکی زرمبادلہ کے نقصان کا بھی اندیشہ ہے۔
رپورٹ کے طمابق وی پی اینز کے استعمال سے ہر میگا بائٹ پر ایک ڈالر خرچ آتا ہے۔
مزید پڑھیں؛ پاکستان میں سوشل میڈیا کا غلط استعمال، نازیبا مواد کا پھیلاؤ، معاشرتی اور اخلاقی اثرات
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انٹرنیٹ میں خلل کی وجہ سے ملک میں وی پی این کا استعمال کئی گنا بڑھ گیا ہے، مقامی سی ڈی اینز (کنٹنٹ ڈیلیوری نیٹ ورکس) کو نظرانداز کیا جا رہا ہے، پاکستان میں 70 فیصد انٹرنیٹ سی ڈی اینز کے ذریعے فراہم کیا جاتا ہے۔