پیر,  06 جنوری 2025ء
انٹرنیٹ سروس متاثر، وزیر مملکت آئی ٹی کا بیان سامنے آگیا
انٹرنیٹ سروس متاثر، وزیر مملکت آئی ٹی کا بیان سامنے آگیا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) وزیر مملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ نے کہا ہے کہ کیبل اے اے ای ون میں خرابی کے باعث 1000 گیگا بائٹس فی سیکنڈ ڈیٹا ٹریفک متاثر ہوئی ہے۔

اسلام آباد سے جاری بیان میں وزیر مملکت نے عالمی سب میرین کیبل میں خرابی سے انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کے معاملے پر ردعمل دیا۔

انہوں نے کہا کہ کیبل اے اے ای ون میں خرابی سے1000گیگا بائٹس فی سیکنڈ ڈیٹا ٹریفک متاثر ہوئی، 630 گیگا بائٹس فی سیکنڈ ٹریفک کو متبادل روٹ پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: سب میرین کیبل میں خرابی، ملک میں انٹرنیٹ کی فراہمی متاثر ہونے کا خدشہ

شزہ فاطمہ نے مزید کہا کہ 200 گیگا بائٹس فی سیکنڈ ٹریفک کو جلد متبادل روٹ پر منتقل کر دیا جائے گا۔

مزید خبریں