اتوار,  05 جنوری 2025ء
سب میرین کیبل میں خرابی، ملک میں انٹرنیٹ کی فراہمی متاثر ہونے کا خدشہ

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)  سب میرین کیبل میں خرابی کے باعث ملک میں انٹرنیٹ کی فراہمی متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے مطابق قطر کے قریب سب میرین کیبل اے اے ای ون میں خرابی ہوئی ہے۔

پی ٹی اے نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کیبل میں خرابی سے انٹرنیٹ، براڈ بینڈ صارفین کو مسائل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

پی ٹی اے کے مطابق کیبل پاکستان کوبین الاقوامی انٹرنیٹ ٹریفک سے جوڑنے والی 7 زیر سمندر کیبلز میں سے ایک ہے۔

مزید پڑھیں؛ جدید انٹرنیٹ کیبل کے ساتھ آج پاکستان کی کیبل کو منسلک کر دیا جائے گا

اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ٹیمیں خرابی دورکرنے کی کوشش کر رہی ہیں اور  پی ٹی اے کی جانب سے صورتحال کی نگرانی کی جارہی ہے۔

مزید خبریں