اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کی آئی فون سیریز کا سستا ترین فون آئندہ چند ماہ میں لانچ ہونے کا امکان ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایپل اپنے نئے کم قیمت آئی فون ایس ای کو آئی فون 16 ای کے نام سے چند ماہ میں متعارف کراسکتا ہے جو آئی فون سیریز کا حصہ بنے گا۔
آئی فون 16 ای ماضی کے ایس ڈی ماڈلز سے مختلف ہوگا جبکہ اس میں ہوم بٹن کو ہٹا کر فرنٹ کیمرا نوچ ڈیزائن میں دیا جائے گا۔
اس سے قبل لیکس میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ فون کے اندر ایپل کا نیا اے 18 پراسیسر ہوگا اور آرٹی فیشل انٹیلی جنس ( اے آئی ) فیچرز بھی دستیاب ہوں گے۔
چارجنگ کے لیے یو ایس بی سی پورٹ ڈیوائس کا حصہ بنائی جائے گی۔
فون کے بیک پر 48 میگا پکسل کیمرا دیے جانے کا امکان ہے جبکہ فرنٹ میں 12 میگا پکسل کیمرا موجود ہوگا۔
مزید پڑھیں؛ پنجاب کے 246 بنیادی مراکز صحت پر ڈاکٹرز موجود نہ ہونے کا انکشاف
نئی لیک کے مطابق فون سیاہ اور سفید رنگوں میں دستیاب ہوگا۔