منگل,  24 دسمبر 2024ء
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے24-2023 میں 177 ٹیلی کام لائسنس جاری کیے

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز )پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے مالی سال 2023،24  میں 177 ٹیلی کام لائسنس جاری کیے۔ حکام کہتے ہیں لائسنس کے اجرا کا نظام آن لائن کردیا ہے۔

دستاویز کے مطابق پی ٹی اے نےگزشتہ ایک سال میں فکسڈ لوکل لوپ کے ساٹھ۔ کلاس ویلیو ایڈڈ سروسزکے 36 جبکہ وائرلیس ایچ ایف اور وی ایچ ایف کے 31 لائسنس شامل ہیں۔

ایمیچور کے 39، لانگ ڈسٹنس اینڈ انٹرنیشنل کے 3، ایرو ناٹیکل موبائل اسٹیشن کے 6 اور ایل پی ڈبلیو اے این کے  دو لائسنس جاری ہوئے۔ تمام اقسام کے اب تک مجموعی طور پر دو  ہزار 140  لائسنس جاری کیے جا چکے ہیں۔

مزید پڑھیں؛ حکومت سے کشیدگی برقرار، بلاول کی سست انٹرنیٹ اور وی پی این بندش پر کڑی تنقید

پی ٹی اے کے مطابق مجموعی طور پر سب میرین کیبلز کے سات لائسنس جاری کیے گئے  جبکہ سب میرین کیبلز کے چار مزید لائسنس پائپ لائن میں ہیں۔ پی ٹی اے نے لائسنس کے اجرا کا نظام آن لائن کردیا ہے۔ دور دراز علاقوں سے لائسنس کیلئے درخواست دینے والے بھی مستفید ہوسکیں گے۔

مزید خبریں