جمعرات,  12 دسمبر 2024ء
گوگل نے محفوظ کی ہوئی میپ ہسٹری ڈیلیٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) گوگل میں لوکیشن ہسٹری سے متعلق بڑی تبدیلیاں متوقع ہیں۔ گوگل نے اعلان کیا ہے کہ بہت جلد گوگل میپ سے محفوظ لوکیشن ہسٹری ڈیلیٹ کردی جائے گی۔

ڈیلیٹ کیے جانے والے ڈیٹا میں ٹائم لائن فیچر کا وہ ڈیٹا بھی شامل کیا جائے گا جو صارفین کی سرگرمیاں ٹرک کرکے محفوظ کرتا ہے۔

کمپنی بہت جلد صارفین کو لوکیشن ہسٹری کے حوالے سے کی جانے والی اہم تبدیلیوں سے باضابطہ طور پر آگاہ کرے گی۔ نئی اپ ڈیٹ کے بعد ماضی کا ڈیٹا گوگل میپس میں نہیں مل سکے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یکم دسمبر سے تین ماہ سے زیادہ پرانے ڈیٹا کو ڈیلیٹ کرنے کا سلسلہ شروع ہوگا۔

یاد رہے کہ دسمبر 2023 سے گوگل اپنے صارفین کی لوکیشن ہسٹری کو گوگل کلاؤڈ کی بجائے متعلقہ ڈیوائسز ہی میں محفوظ کر رہا ہے۔ اپ ڈیٹنگ کےبعد ڈیوائس میں محفوظ ڈیٹا بھی ڈیلیٹ کردیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: گوگل کو کروم فروخت کرنا ہی ہوگا، امریکی محکمہ انصاف

جو لوگ گوگل میپس کے ٹائم لائن فیچر کو زیادہ بروئے کار لاتے ہیں انہیں اب اپنا ڈیٹا محفوظ کرنے کے لیے متبادل طریقے اختیار کرنا ہوں گے۔ صارفین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تین ماہ سے زیادہ پرانی لوکیشن ہسٹری کو 8 دسمبر تک ڈاؤن لوڈ کرکے محفوظ کرلیں۔

لوکیشن ہسٹری محفوظ کرنے کے لیے takeout.google.com پر وزٹ کیا جاسکتا ہے۔ لوکیشن ہسٹری (ٹائم لائن) کے علاوہ تمام آپشنز کو ڈی سلیکٹ کرکے نیکسٹ اسٹیپ پر کلک کیا جائے اور اس کے بعد create ایکسپورٹ آپشن منتخب کیا جائے۔

مزید خبریں