جمعه,  25 اکتوبر 2024ء
ماہانہ سیلز میں شیائومی نے ایپل کو پیچھے چھوڑ دیا

ہانگ کانگ(روشن پاکستان نیوز) چینی ٹیک کمپنی شیائومی نے اپنی مصنوعات کی فروخت میں دنیا کے معروف اسمارٹ فون برانڈ ایپل کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

کاؤنٹرپوائنٹ ریسرچ کے مطابق، ژیاؤمی نے اگست 2024 میں اسمارٹ فون کی عالمی فروخت میں ایپل کو پیچھے چھوڑ دیا۔ یہ پہلی بار ہے کہ ژیاؤمی نے اگست 2021 کے بعد سے اس بار بھی فلیٹ سیلز برقرار رکھتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا ہے، جبکہ پہلے نمبر پر سیم سنگ موجود ہے۔

کاؤنٹرپوائنٹ ریسرچ کی اسمارٹ فون 360 ماہانہ ٹریکر رپورٹ میں ژیاؤمی کو اس سال تیزی سے ترقی کرنے والے اسمارٹ فون برانڈز میں سے ایک قرار دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: ٹیکنالوجی پر انحصار بڑھایا جائے،مریم نواز

ژیاؤمی کی ترقی کا اہم سبب لاطینی امریکا میں کامیاب پروموشنز ہیں، جنہوں نے اس کی دیگر اہم مارکیٹوں میں مندی کا مقابلہ کرنے میں مدد فراہم کی۔

مزید خبریں