جمعرات,  19  ستمبر 2024ء
’واٹس ایپ‘ اور ’میسینجر‘ سے دوسری ایپس پر بھی پیغامات بھیجے اور وصول کئے جاسکیں گے

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) میٹا نے یورپی یونین میں صارفین کے لیے اپنے مقبول میسجنگ پلیٹ فارمز ”واٹس ایپ“ اور ”میسنجر“ میں تھرڈ پارٹی چیٹس کو ضم کرنے کے اپنے منصوبوں کا اعلان کردیا ہے۔

صارفین اب میسنجر، واٹس ایپ، اور معاون تھرڈ پارٹی ایپس کو ایک ہی ان باکس میں ضم کرنے یا انہیں الگ رکھنے کے درمیان انتخاب کر سکتے ہیں۔

صارف کے تجربے کو بڑھانے کے لیے میٹا میسنجر اور واٹس ایپ کے اندر نئی تجدید کاری نافذ کر رہا ہے۔

یہ نئی سیٹنگز صارفین کو تھرڈ پارٹی ایپس سے چیٹس لنک کرنے کا اختیار دیں گی۔

آسان الفاظ میں کہیں تو اب آپ میسنجر یا واٹس ایپ سے دیگر ایپس پر بھی پیغامات بھیج اور وصول کر پائیں گے۔

کمپنی اگلے سال سے تھرڈ پارٹی چیٹ ایپس کے ساتھ گروپس بنانے کی صلاحیت متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے، جس سے میسجنگ سروسز کے درمیان رکاوٹوں کو مزید ختم کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: انسٹاگرام صارفین کے لیے نیا شاندار فیچر متعارف

کمپنی نے 2027 تک تھرڈ پارٹی ویڈیو اور وائس کالز کے لیے سپورٹ شروع کرنے کے منصوبوں کا اعلان بھی کیا ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News