جمعه,  13  ستمبر 2024ء
انٹرنیٹ کی بندش سے 8 کروڑ ، 30 لاکھ پاکستانی متاثر ، معیشت کو 65 ارب روپے کا نقصان

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) انٹرنیٹ کی بندش سے ملکی معیشت کو ہونے والے نقصان کے اعداد و شمار سامنے آ گئے ہیں۔

اعداد و شمار اکٹھا کرنے والے جرمن ادارے کے مطابق انٹر نیٹ شٹ ڈاؤن سے 2023 میں پاکستان کی اقتصادیات کو 65 ارب روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔

انٹر نیٹ بندش کا مجموعی دورانیہ 259 گھنٹے رہا ، جس سے 8 کروڑ 30 لاکھ پاکستانی متاثر ہوئے ، مالی سال نقصان کی مد میں پاکستان دنیا میں ساتویں پوزیشن پر ہے۔

انٹر نیٹ کی بند ش میں گزشتہ سال بھارت دنیا بھر میں سر فہرست رہا  جہاں 47 کروڑ صارفین متاثر ہوئے ، بھارت کا دنیا بھر میں انٹر نیٹ کی بند ش میں چوتھا نمبر ہے ، بھارتی اقتصادیات کو مالی نقصان کا تخمینہ 8 ارب روپے ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں انٹرنیٹ بندش،ایمنسٹی انٹرنیشنل کا مکمل شفافیت فراہم کرنے کا مطالبہ

بھارت میں انٹر نیٹ سروس سب سے زیادہ مقبوضہ کشمیر اور راجستھان میں رہی۔ منیٰ پور میں نسلی کشیدگی کے پیش نظر انٹر نیٹ کو بند کیا گیا۔

انٹرنیٹ کی بند ش سے مالی نقصان کی مد میں روس سر فہرست ہے جہاں 1350 گھنٹے انٹر نیٹ سروس بند رہی جس سے مالی نقصان کا تخمینہ 4 ارب ڈالر لگایا گیا ہے، 11 کروڑ 30 لاکھ صارفین متاثر ہوئے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News