جمعرات,  19  ستمبر 2024ء
ملک بھر انٹرنیٹ کی سست روی کی اصل وجہ کیا؟ پی ٹی اے نے ایک اور انوکھی وجہ بتادی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ ملک میں انٹرنیٹ کی سست روی سب میرین کیبلز میں خرابی کے باعث ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے انٹرنیٹ سروسز پرپہلا باضابطہ ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو عالمی سطح پر ملانے والی سات سب میرین کیبلز میں سے دو خراب ہیں۔

اے اے ای1 کیبل کو ایران اور قطر کے درمیان بندش کا سامنا ہے،ایس ایم ڈبلیو4 کیبل (1.5ٹی) کراچی کے قریب خراب ہے۔

مزید پڑھیں: پی ٹی اے انٹرنیٹ کی سست روی سے پہلے آگاہ کر دیتا تو مسئلہ نہ ہوتا،امین الحق

انٹرنیٹ صارفین کی سہولت کے لیے آپریٹرز دیگر دستیاب کیبلز پر ٹریفک کو دوبارہ منتقل کر رہے ہیں،متعلقہ ٹیمیں یہ خرابی دور کرنے کے حوالے سے اقدامات کر رہی ہیں۔

ملک میں انٹرنیٹ کی رفتار معمول پر آنے تک صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے،مزید پیشرفت سے عوام الناس کو مطلع کر دیا جائے گا۔

 

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News