جمعه,  20  ستمبر 2024ء
پاکستان میں انٹرنیٹ بدستور سست

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)زیر سمندر کیبل کٹنے سے گذشتہ ہفتے دنیا بھر میں انٹرنیٹ سروس میں خرابی پیدا ہوئی، جو دو روز میں دور کر دی گئی ۔ دنیا میں آن لائن رابطے معمول پر آنے کے باوجود پاکستان میں انٹرنیٹ بدستور سلو ہے۔

گزشتہ ہفتےعالمی انٹرنیٹ کیبل میں خرابی پیدا ہوئی تو ہر طرف کھلبلی مچ گئی۔ 2 روز بعد پی ٹی اے اور پی ٹی سی ایل نے انٹرنیٹ سروس مکمل بحال ہونے کی نوید سنائی ۔ پاکستان میں انٹرنیٹ چل تو رہا ہے مگر اس کی اسپیڈ کم ہے۔ ماہرین کے مطابق انٹرنیٹ سلو ہونے کی  تکنیکی وجوہات ہیں۔

ٹیلی کام ماہر پرویز افتخار کا کہنا ہے کہ جو انٹرنیٹ ہم ایکسیس کرتے ہیں وہ موبائل کے ذریعے کرتے ہیں، موبائل کو سپیکٹرم چاہیے ، پاکستان میں اسپیکٹرم پورے ریجن میں سب سے کم ہے اسی طرح اپٹک فائبر کی پینٹریشن ہماری بہت کم ہے، ان وجوہات کی بنا پہ انٹرنیٹ کی اسپیڈ وہ نہیں بنتی جو کہ ہونی چاہیے۔

سائبر امور کے ماہرین کہتے ہیں کہ کیبل کی کوالٹی ، ڈیجیٹل ٹریفک بڑھنا اور موسمیاتی تبدیلیاں انٹرنیٹ سروس کو متاثر کرتی ہیں ۔ لیکن کسی فائر وال سےانٹرنیٹ سلو ہونے کی باتیں بے سروپا ہیں ۔

سائبر ماہر عمار جعفری کے مطابق جو بھی فائروال وغیرہ لگی ہے ان کے اپنے سسٹم کو سیکیور کرنے کے لئے ہے، ہر ملک کو حق ہے اپنے ملک کو سیو کرنے کا کہ جو بھی ٹریفک جا رہی ہے اس کے اوپر وہ ایسی نہ ہو کہ جس سے کوئی کسی کے خلاف نفرت پھیلے یا مسئلے مسائل بڑھیں۔

ماہرین انٹرنیٹ کی سست رفتاری کو ملکی معیشت کیلئے زہر قاتل قرار دیتے ہیں ۔ وزارت آئی ٹی حکام کہتے ہیں کہ انٹرنیٹ سلو ہونے کی وجوہات جاننے کیلئے پی ٹی اے سے جواب مانگ لیا ہے ، کیونکہ بطور ریگولیٹر اصل حقیقت وہی بتا سکتا ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News