جمعه,  25 اکتوبر 2024ء
جنوبی کوریا: روبوٹ نے خودکشی کرلی، آخر کیوں؟

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) ذہنی تناؤ، معاشی پریشانیوں یا پھر گھریلو ناچاقیوں سے تنگ آکر ، مایوس ہوکر انسان اکثر خودکشی کا راستہ اختیار کرلیتا ہے، ایسا تو آپ نے سن رکھا ہوگا لیکن جان کر حیران ہوں گے کہ اب روبوٹ بھی خودکشی کا راستہ اختیار کرنے لگے ہیں۔

جی ہاں، اب احساسات و جذبات سے مبرا روبوٹ بھی خودکشی کو ترجیحی دینے لگے ہیں، لیکن وہ کسیذہنی تناؤ، معاشی پریشانیوں یا پھر گھریلو ناچاقیوں سے تنگ آکر یہ قدم نہیں اُٹھا رہے بلکہ ان کی خودکشی کی وجہ کچھ اور ہی ہے جسے جان کر آپ مزید حیران ہو جائیں گے۔

یوں تو روبوٹ کی تخیلق انسانی کاموں کو آسان اور تیز کرنے کے لیے کی گئی ہے لیکن اب یہ کام روبوٹ کو بھاری لگنے لگے ہیں اور کام کے بوجھ سے تنگ آکر روبوٹ خودکشی کا راستہ اختیار کرنے لگے ہیں۔
ایسا ہی ایک واقعہ حال ہی میں جنوبی کوریا میں پیش آیا جب ایک روبوٹ سُپروائزر نے کام سے تنگ آکر 6 فٹ کی بلندی سے خود کو نیچے گرا دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روبوٹ نے سٹی کونسل کی عمارت کی سیڑھیوں سے خودکشی کی ہے، جو عمارت کی پہلی اور دوسری منزل کے درمیانی حصے سے ڈھیر کی صورت میں دریافت ہوا۔

مزید پڑھیں: وہ جانور جو صرف پاکستان میں ہی پائے جاتے ہیں، دلچسپ خبر

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ روبوٹ 2023 سے ملازمت پر تھا، اس کا کام دستاویزات کی ترسیل کرنا تھا۔

مزید خبریں