هفته,  27 جولائی 2024ء
پاکستان میں فائیو جی لانچنگ کے پہلے مرحلے کا آغاز

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان میں فائیو جی لانچنگ کے پہلے مرحلے کا آغاز ہوگیا۔

پی ٹی اے نے انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرنے کیلئے اظہار دلچسپی مانگ لیا،انٹرنیشنل کنسلٹنٹ پاکستان میں فائیو جی لانچنگ کیلئے رپورٹ تیار کرے گا۔

پی ٹی اے نے کنسلٹنٹ کی خدمات کیلئے ٹی او آرز بھی جاری کردیئے،انٹرنیشنل کنسلٹنٹ انڈسٹری اور ٹیلی کام آپریٹرز کیساتھ مشاورت کرے گا۔

کنسلٹنٹ عالمی معیار کے مطابق اسپیکٹرم کی ریلیز کے حوالے سے میکنزم تیاراور فی میگا ہرٹس اسپیکٹرم کی قیمت کا روپے اور ڈالر میں تعین کرے گا۔

مزید پڑھیں: کراچی،انٹر امتحانات کا دوسرا روز ،موبائل ضبط کرنے کا حکم

علاوہ ازیں کنسلٹنٹ اسپیکٹرم کی نیلامی کیلئے آسان ادائیگی پلان بھی ترتیب دے گا،کنسلٹنٹ پی ٹی اے کو اسپیکٹرم کی نیلامی کیلئے پالیسی سفارشات دے گا۔

کنسلٹنٹ کی رپورٹ کی روشنی میں وفاقی حکومت فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی کرے گی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News