اتوار,  28 دسمبر 2025ء
ثانیہ اشفاق نے عماد وسیم سے اختلافات کی اصل کہانی سے پردہ اٹھادیا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان کے معروف آل راؤنڈر عماد وسیم اور ان کی اہلیہ ثانیہ اشفاق کے درمیان ازدواجی اختلافات نے منظر عام پر ایک نیا موڑ لے لیا ہے۔

ثانیہ اشفاق نے کہا ہے کہ معاملات اُس وقت تلخ ہوئے جب ایک تیسری شخصیت ان کے درمیان آئی، جو عماد وسیم کے ساتھ ازدواجی تعلق کی خواہشمند تھی۔

ثانیہ نے واضح کیا کہ اس پورے معاملے میں ہر بات کا دستاویزی ثبوت موجود ہے اور جو لوگ دھمکی دے رہے ہیں کہ یہ دستاویزات پبلک نہ ہوں، ان سے قانونی طور پر نمٹا جائے گا۔

ثانیہ اشفاق نے کہا کہ وہ بدلے کے لئے نہیں بلکہ اپنے اور بچوں کے مستقبل کے لیے سچ بول رہی ہیں اورہراس خاتون کے لیے آواز بلند کر رہی ہیں جس کو خاموش کیا جاتا ہے، انہوں نے تصدیق کی کہ عماد وسیم کے خلاف طلاق کا کیس دائر کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستانی کرکٹرعماد وسیم نے اپنی بیوی کو طلاق دیدی

انہوں نے مزید کہا کہ میرا گھر اجاڑا گیا، میرے بچے اپنے والد سے محروم ہوئے، اور پانچ سال کے بچے کو اب تک والد نے تھامنے سے انکار کیا ہے۔

ثانیہ نے کہا کہ شادی میں کچھ مشکلات رہیں، مگر رشتے کو قائم رکھنے کیلئے بطور بیوی اور ماں وہ پوری کوشش کرتی رہیں، بچوں کے مستقبل اورگھر کے وقار کی خاطر انہوں نے ذہنی اذیت اور تلخ رویہ برداشت کیا اب خاموش رہنے کا کہہ رہے ہیں۔

مزید خبریں