بدھ,  24 دسمبر 2025ء
کوئی پتہ نہیں کب کیا ہو جائے ، اپنی حفاظت کیلئے بلٹ پروف گاڑی استعمال کرتا ہوں ، راشد خان

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) افغانستان کرکٹ ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی کپتان راشد خان کا کہنا ہے کہ افغانستان کی گلیوں میں نہیں پھر سکتا، عام کار میں سفر نہیں کر سکتا اسلئے بلٹ پروف گاڑی رکھی ہوئی ہے۔

انگلینڈ کے سابق کرکٹر کیون پیٹرسن نے راشد خان سے گفتگو کے دوران راشد کی روز مرہ زندگی کے بارے میں سوالات کیے۔ راشد خان نے بلٹ پروف گاڑی رکھنے کے حوالے سے بتایا کہ کوئی پتہ نہیں ہوتا کہ کب کچھ بھی ہوجائے۔

انہوں نے کہا کہ یہ اقدام کسی لگژری طرزِ زندگی کی وجہ سے نہیں بلکہ محض جان کے تحفظ کے لیے ضروری ہے۔

مزید پڑھیں: نوجوان شاہینوں نے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا، پاکستان کرکٹ کے میدانوں پر برسوں بھارت پر حاوی رہا

افغان کرکٹر نے کہا کہ ہمارے ملک میں بہت سارے لوگ بلٹ پروف گاڑیاں استعمال کرتے ہیں، افغانستان میں بلٹ پروف گاڑی رکھنا عام سی بات ہے۔ کیون پیٹرسن راشد خان کی باتیں سن کر حیرانگی کا اظہار کرتے رہے۔

مزید خبریں