منگل,  25 نومبر 2025ء
ابو بہت ڈانٹیں گے، سیلفی کے سوال پر نسیم شاہ کا خاتون کو معصومانہ جواب

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) سیلفی کی فرمائش پر نسیم شاہ کا خاتون مداح کو معصومانہ جواب سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔

ہر کوئی اپنی پسندیدہ شخصیت یا کھلاڑی کے ساتھ سیلفی لینے کا خواہش مند ہوتا ہے تاکہ وہ تصویر یادگار رہے۔

کرکٹ کے مداح بھی اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کے ساتھ سلیفی لینے کو ترجیح دیتے ہیں، نسیم شاہ کے چاہنے والے بھی بہت ہیں۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کے درمیان سہ ملکی سیریز جاری ہے جس میں میچ کے بعد نسیم شاہ شائقین سے بات چیت کرنے کیلئے اسٹینڈ کے قریب گئے۔

مزید پڑھیں: نسیم شاہ کے گھر فائرنگ، پولیس نے پانچ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا

اس موقع پر شائقین کرکٹ نے ان کی تصاویر بنائیں، وہی ایک خاتون مداح نے ان سے سیلفی لینے کی خواہش کا اظہار کیا۔

جس پر فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نے انتہائی معصومانہ انداز میں کہا کہ یار گھر سے ڈانٹ پڑے گی، قسم سے سچ بتا رہا ہوں، میرے ابو بہت ڈانٹتے ہیں۔

نسیم شاہ کے اس انداز پر وہاں موجود تمام مداح ہنسنے پر مجبور ہو گئے، یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

مزید خبریں