اتوار,  09 نومبر 2025ء
سحر کامران کی آئرش فلم فیسٹیول میں شرکت، فلم کی تعریف اور ثقافتی ہم آہنگی کے فروغ پر زور

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ آئرش فلم “That They May Face the Rising Sun” ایک نہایت خوبصورت اور پُراثر فلم ہے جو دیہی آئرلینڈ کی زندگی، خاموشی، رسم و رواج اور انسانی رشتوں کے گہرے تعلق کو اجاگر کرتی ہے۔

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں فلم کے ایک جملے کو سراہتے ہوئے لکھا، “There’s a big difference between landing in and belonging — so true!” یعنی کسی جگہ پہنچ جانا اور وہاں کا حصہ بن جانا، دونوں میں بہت فرق ہے۔

رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ انہیں یہ فلم دیکھنے کا موقع یورپی یونین پاکستان فلم فیسٹیول کے دوران ملا، جس کے لیے انہوں نے آئرش سفیر میری او نیل (Mary O’Neill) کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے انہیں مدعو کیا اور نہایت خوشگوار ساتھ فراہم کیا۔

مزید پڑھیں: تھنک ٹینکس کے سربراہان کا اکٹھا ہونا خوش آئند، قومی پالیسی سازی میں اہم کردار: سحرکامران

انہوں نے مزید کہا کہ ایسے ثقافتی پروگرام پاکستان اور یورپی ممالک کے درمیان باہمی تعلقات، فنونِ لطیفہ اور بین الثقافتی ہم آہنگی کو فروغ دیتے ہیں۔

تقریب میں مختلف ممالک کے سفارتی نمائندگان، فنکاروں اور فلمی دنیا سے وابستہ شخصیات نے بھی شرکت کی۔

مزید خبریں