ممبئی(روشن پاکستان نیوز) بولی ووڈ کی سپر اسٹار کرینہ کپور خان، جو کئی دہائیوں سے نسل در نسل بھارتی فلم انڈسٹری پر راج کرنے والی مشہور کپور فیملی سے تعلق رکھتی ہیں، اپنی منفرد اداکاری اور دلکش اور پرکشش شخصیت کی وجہ سے نہ صرف بالی ووڈ بلکہ دینا بھر میں بے پناہ مقبول ہیں۔ ”کبھی خوشی کبھی غم“ اور ”جب وی میٹ“ میں ان کی پرفارمنس آج بھی شائقین کے دلوں میں تازہ ہے۔
حالیہ دنوں میں کرینہ کپور برمنگھم (یو کے) میں ایک زیورات کی دکان کی افتتاحی تقریب میں شریک ہوئیں، جہاں ان کے بھارتی اور پاکستانی مداحوں نے بڑی تعداد میں انہیں دیکھا اور ان سے ملاقات کی۔
اداکارہ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے موقع پر پورا علاقہ جیسے رک سا گیا۔ ان کی آمد پر پرستاروں کی بڑی تعداد وہاں پہنچ گئی اور تقریباً تین گھنٹے تک سڑکیں بھری رہیں۔ لوگ صرف ایک جھلک دیکھنے کے لیے جمع ہوئے تھے۔
اسی تقریب کے دوران ان سے ایک دلچسپ سوال کیا گیا۔ سوال یہ تھا کہ پاکستان کے مشہور گلوکاروں عاطف اسلم اور علی ظفر میں سے وہ کسے زیادہ پسند کرتی ہیں؟ ساتھ ہی یہ حیران کن بات بھی پوچھی گئی کہ کیا کرینہ کپور نے اپنی شہرت سے پہلے کبھی کسی پاکستانی گلوکار کے میوزک ویڈیو میں کام کیا ہے؟
مزید پڑھیں: شوبز انڈسٹری مختلف وجوہات پر چھوڑیں، پچھتاوا نہیں، اداکارہ کومل عزیز
یہ سوال اصل میں ایک چیٹ جی پی ٹی سے جنریٹ کیا گیا تھا، جس پر وہاں موجود سبھی افراد حیران رہ گئے۔ اس سوال کا جواب کسی کو معلوم نہیں تھا۔
خود کرینہ کپور بھی ایک لمحے کے لیے چونک گئیں۔ تاہم، انہوں نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ اگر کبھی ایسا ہوا ہوتا تو وہ عاطف اسلم کے میوزک ویڈیو میں کام کرنا زیادہ پسند کرتیں۔ اس جواب پر تقریب میں موجود ان کے مداحوں نے خوب تالیاں بجائیں اور خوشی کا اظہار کیا۔
اب سوال یہ ہے کہ اگر واقعی کرینہ کپور کسی میوزک ویڈیو میں نظر آتیں تو وہ کون سا گانا ہوتا؟